خالد ممتاز کی گرفتاری قابل مذمت ہے ،عاقل لودھی

خالد ممتاز کی گرفتاری قابل مذمت ہے ،عاقل لودھی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر )لائرز کمیٹی فار ہیومن رائٹس پاکستان کے صدر عاقل لودھی ایڈوکیٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق جنرل سیکرٹری کراچی بار ایسوسی ایشن اور سندھ بار کونسل کے سابق ممبر خالد ممتاز کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔جمعہ کو جاری ایک بیا ن میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ خالد ممتاز نہ صرف کراچی بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری بلکہ وہ سینئر وکیل بھی ہیں ۔انہیں فی الفور رہا کیا جائے ۔واضح رہے کہ خالد ممتاز کو گزشتہ شب فائیواسٹار چورنگی کے قریب سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پاناما کیس میں وزیراعظم کو نااہل قرار نہ دینے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -