مسلم لیگ (ن )نے جمعہ کو یوم تشکر کے طور پر منایا‘نوافل ادا کیے

مسلم لیگ (ن )نے جمعہ کو یوم تشکر کے طور پر منایا‘نوافل ادا کیے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) نے جمعہ کے دن کو یوم تشکر کے طور پر منایا اور اس موقع پر خصوصی نوافل بھی ادا کئے ۔صوبائی دارلحکومت لاہور میں واقع (ن) لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے خصوصی نوافل ادا کئے اور اپنے قائد کے پانامہ لیکس میں باعزت سرخرو ہونے کی خوشی میں مٹھائی بھی بانٹی ۔اس موقع پر ڈپٹی مئیر لاہور عبدالحفیظ‘ شہزاد چودھری اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے نہ صرف نفل نماز ادا کی اور عام عوام میں مٹھائی بھی تقسیم کی ۔اسی طرح سے مسلم لیگ کے یونین کونسلوں کی سطح پر قائم دفاترز میں بھی نوافل ادا کئے گئے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں لوہا مارکیٹ کے (ن) لیگ کے تاجر عامر صدیق نے بھی خصوصی تقریب منعقد کرکے مٹھائی تقسیم کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -