سوموار تک پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کی امید ہے: محکمہ موسمیات

سوموار تک پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کی ...
سوموار تک پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کی امید ہے: محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے آئندہ 3روز (سوموار) کے دوران ملک میں بارشوں کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان ، کشمیر، اسلام آباد سمیت پنجاب ،کوئٹہ، ژوب، سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر حارث بن نسیم کے مطابق آج شہیدبینظیرآباد میں اپریل کے مہینے میں گرمی کا گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ شہیدبینظیرآباد میں زیادہ سے زیادہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے پہلے شہیدبینظیرآباد میں اپریل 2002ءمیں 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کراچی میں اعلیٰ سرکاری افسر کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا ،یہ کون ہیں اور قتل کس نے کیا ؟جانکر آپ بھی خوفزدہ ہو جائیں گے

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش میرکھانی میں12،دروش09 ، رسالپور05، پاراچنار، چراٹ04، دیر، کالام03، پشاور، 02، سیدو شریف، مالم جبہ، بنوں، کاکول، لوئر دیر، کوہاٹ01، راولاکوٹ05، گڑھی دوپٹہ03، مظفرآباد، کوٹلی02، سکردو03، استور01، کامرہ03، مری، راولپنڈی02، اسلام آباد01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ وسطی/جنوبی پنجاب، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرمی پڑی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق شہیدبینظیرآباد میں49 ، دادو 46 ، لاڑکانہ 45 ، سبی ، نورپورتھل، بہاولنگر اور چھور 44جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 28، اسلام آباد اور پشاور21، کراچی 26،کوئٹہ اور چترال میں 14اور گلگت میں 15ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -اہم خبریں -