بھارت میں شہریوں کی سہولت کیلئے پٹرول اور ڈیزل گھر وں میں سپلائی کرنے کا منصوبہ تیار

بھارت میں شہریوں کی سہولت کیلئے پٹرول اور ڈیزل گھر وں میں سپلائی کرنے کا ...
بھارت میں شہریوں کی سہولت کیلئے پٹرول اور ڈیزل گھر وں میں سپلائی کرنے کا منصوبہ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی شہریوں کو عنقریب پٹرول اور ڈیزل انکے دروازے پر ملے گا ۔

”دی ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق بھارت میں جلد دودھ فروش اور اخبار فروش کی طرح لوگوں کو پٹرول اور ڈیزل فروش بھی نظر آئیں گے جو انہیں دروازے پر آکر یہ سہولت فراہم کریں گے ۔

کراچی میں اعلیٰ سرکاری افسر کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا ،یہ کون ہیں اور قتل کس نے کیا ؟جانکر آپ بھی خوفزدہ ہو جائیں گے

بھارتی وزیر پٹرولیم درمیندراپردھان نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے بھی ای کامرس پورٹل پر پٹرول اور ڈیزل متعارف کروا رہے ہیں ۔”فرض کریں آپ صبح 9بجے کام کیلئے نکلتے ہیں تو آپ پورٹل پر جائیں گے اور اپنا آرڈر بک کرائیں گے ، آن لائن ادائیگی کرنے کے بعد پٹرول یا ڈیزل اگلی صبح آپ کے دروازے پر پہنچ جائے گا ۔

اگلے تین روز کے دوران ۔۔۔گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی 

ان کا کہنا تھاکہ ویلز پر”منی پٹرول پمپس“ کے خیال کا مقصدلوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے ، ان دنوں ایس یو ویز کے فیول ٹینک کی صلاحیت 70سے 80لیٹرز کی ہے جبکہ ہم اس مقصد کیلئے 4سے 5لیٹر والی ایسی ایس یو ویز کے بارے میں سوچ رہے ہیںتاکہ وہ باآسانی لوگوں کی دہلیز تک پہنچ سکیں ۔
وزیر پٹرولیم نے کہا کہ اس اقدام سے جہاں آئل مارکیٹ میں لوگوں کیلئے ملازمت کے مواقع پیدا ہونگے وہی خصوصی طور پر دیہی علاقوں میں جہاں کسانوں کو اپنے ٹریکٹرز وغیرہ میں ڈیزل بھروانے کیلئے میلوں کا سفر کرنا پڑتا ہے ان کیلئے بہت زیادہ آسانی ہو گی جبکہ رٹیل مارکیٹ میں پٹرول پمپ ڈیلرز کی اجارہ داری بھی ختم ہو گی ۔