اعتزاز احسن کا بیان قابل مذمت،پی پی کی کرپشن کے خلاف باتیں قیامت کی نشانی ہیں:مریم اورنگزیب

اعتزاز احسن کا بیان قابل مذمت،پی پی کی کرپشن کے خلاف باتیں قیامت کی نشانی ...
اعتزاز احسن کا بیان قابل مذمت،پی پی کی کرپشن کے خلاف باتیں قیامت کی نشانی ہیں:مریم اورنگزیب

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کا بیان قابل مذمت ہے،قیامت کی نشانی ہے کہ پیپلز پارٹی کرپشن کے خلاف باتیں کررہی ہے،اعتزاز احسن نے اس ادارے کے خلاف بیان دیا جس پر ہم سب کو فخر ہے،افواج پاکستان اور پاکستان کے تمام آئینی ادارے ملک کا فخر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگز یب نے کہا کہ جے آئی ٹی میں جواب نواز شریف نے دینا ہے اور رو عمران خان رہے ہیں،عمران خان نے پانا مہ کسی کی بیساکھی پر کھیل کھیلا،عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہوکر کسی شخص یا ادارے کو نہیں چھوڑا اور انہوں نے ماضی میں دھاندلی کے جھوٹے الزامات لگائے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے مہندرا سنگھ دھونی کیخلاف ہندوﺅں کے جذبات مجروع کرنے کا مقدمہ خارج کر دیا

وزیرمملکت نے مزید کہا کہ دھرنے کے بعد وہی کمیشن بنا جو وزیراعظم نے کہا تھا،سپریم کورٹ نے تینوں درخواست گزاروں کی استدعا کو مسترد کردیا اور جب سے پانامہ کا فیصلہ آیا ہے عمران خان رو رہے ہیں۔مریم اورنگز یب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کرپشن کے خلاف باتیں کررہی ہے،یہ قیامت کی نشانی ہے،آصف زرداری صاحب سی پیک کا تحفہ پاکستان کو دے رہے ہیں،زرداری پہلے کراچی کا کچرا اٹھائیں اور پھر بات کریں۔

رہنما ن لیگ کا آخر میں کہنا تھا کہ وزیراعظم ملک کو اندھیروں سے نکال رہے ہیں،”اوئے“اور اداروں کو گالی دینے کی سیاست اب ختم ہونی چاہیے اور کسی کی خواہش پر تیسری بار منتخب وزیراعظم کو نہیں ہٹایا جاسکتا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -