بھارتی نوجوان نے کاروبار میں شراکت داری کا جھانسہ دیکر شادی شدہ خاتون کی عصمت لوٹ لی

بھارتی نوجوان نے کاروبار میں شراکت داری کا جھانسہ دیکر شادی شدہ خاتون کی ...
بھارتی نوجوان نے کاروبار میں شراکت داری کا جھانسہ دیکر شادی شدہ خاتون کی عصمت لوٹ لی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی نوجوان نے کاروبار میں شراکت داری کا جھانسہ دیکر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

”مڈ ڈے ڈاٹ کام “ کے مطابق 30سالہ بھارتی سیلز مین نے اپنے آن لائن کاروبا ر میں شادی شدہ خاتون کو 50فیصد کی شراکت داری کا جھانسہ دیکر جنسی استحصال کا نشانہ بنا دیا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔مارکیٹنگ فرم میں کام کرنے والے محمد حسن نامی ملزم نے کلائنٹس کے ساتھ ملوانے کے بہانے خاتون کو ہوٹل میں بلایا اور وہاں بدفعلی کی ۔

بھارت میں شہریوں کی سہولت کیلئے ایسا منصوبہ شروع ہونے والا ہے کہ جانکر آپ بھی حکومت سے یہ کام کرنے کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

پولیس کے مطابق ملزم نے جنسی زیادتی کے بعد خاتون کو دھمکی دی کہ اس نے واقعے کی فلم بنا ئی ہے اور اگر اس نے کسی کو بتایا تو وہ اسے نہ صرف خاتون کے شوہر کو دکھائے گا بلکہ آن لائن بھی کر ے گا ، ملزم نے اس کے بعد بھی خاتون کو 2بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

اگلے تین روز کے دوران ۔۔۔گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون کو پسند کرتا تھا جس نے اس کے قریب پہنچنے کیلئے کاروبار میں شراکت داری کا جھانسہ دیا مگر خاتون کے شوہر نے اس آفر کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ گلی گلی مارکیٹنگ کا کام کرنا عورت کیلئے مشکل ہے جس کے بعد ملزم نے خاتون کے ساتھ بلا واسطہ رابطہ کیا ۔

پولیس نے ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ہوٹل کے عملے کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -