اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کا مشن شیخ رشیدنے سنبھال لیا

اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کا مشن شیخ رشیدنے سنبھال لیا
اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کا مشن شیخ رشیدنے سنبھال لیا

  

اسلام آباد (صباح نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نواز شریف کے استعفی کے لئے اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کا مشن سنبھال لیا۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے کروں گا۔ امیر جماعت اسلامی سے آج ملاقات بھی ہوگی۔ شیخ رشید نواز شریف مخالف احتجاج میں اپوزیشن کو ایک پیج پرلانے کے لئے متحرک ہوگئے ہیں ، سیاست کے جیمز بانڈ نے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کا مشن سنبھال لیا۔

پاناما فیصلے کی روشنی میں تحریک انصاف نے چیئر مین نیب چوہدری قمر زمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کہتے ہیں کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے کروں گا۔ شیخ رشید کا اپوزیشن کو سیم پیج پر لانے کے مشن کے تحت سینیٹر سراج الحق سے رابطہ ، دونوں رہنماﺅں کے درمیان آج شام لال حویلی میں ملاقات ہوگی ، شیخ رشید کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے بھی رابطہ کروں گا ، تمام اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں سے متحد ہونے کی درخواست کی جائے گی ، بڑے ہدف کے حصول کے لئے اپوزیشن کو اب ملکر دباﺅ بڑھانا ہوگا۔

مزید :

اسلام آباد -