گگو منڈی : بگڑے رئیس زادے کی گن پوائنٹ پر نابالغ یتیم بچی کو اغوا کر کے زیادتی

گگو منڈی : بگڑے رئیس زادے کی گن پوائنٹ پر نابالغ یتیم بچی کو اغوا کر کے زیادتی
گگو منڈی : بگڑے رئیس زادے کی گن پوائنٹ پر نابالغ یتیم بچی کو اغوا کر کے زیادتی

  

وہاڑی  (ویب ڈیسک) بگڑا رئیس زادہ مسیحی بیوہ کی نابالغ بیٹی کو گن پوائنٹ پر اٹھا کر لے گیا۔ نواحی گاﺅں 247 ۔ ای بی کے غریب مسیحی خاندان پر اس وقت قیامت برپا ہو گئی جب ان کی نابالغ بیٹی ماریہ کھیتوں میں کام کرتی زمیندار نیاز مغل کے بگڑے بیٹے امجد کو پسند آگئی ۔ بگڑے رئیس زادہ اسی رات مسلح ساتھیوں سمیت 13/14 سالہ ماریہ بی بی کو اس کی بیوہ ماں اور بوڑھے دادا کے سامنے زبردستی اٹھا کر لے گیا۔ بیوہ خاتون اور بوڑھا دادا اپنی بچی کو تلاش کیلئے دربدر ۔ وزیراعلیٰ صاحب اقلیتوں کی عزتوں کی حفاظت کرنا بھی آپ کی ہی ذمہ داری ہے ۔ بوڑھے دادا شہاب مسیح کی دہائی۔ اگر ہماری بیٹی کو با اثر رئیس زادے کے چنگل سے آزادنہ کروایا گیا تو اپنے بچوں شمیت جان دے دیں گے۔

جنوبی پنجاب میں انسانی سمگلنگ، عورتوں کی خرید و فروخت اور جسم فروشی کے ساتھ گردے نکالنے کا بھی انکشاف

روزنامہ خبریں کے مطابق نواحی گاﺅں 247 ۔ ای بی کے رہائشی غریب مسیحی خاندان پر اس وقت قیامت برپا ہو گئی جب 10 روز قبل دیہہ ہذا کے ہی رہائشی با اثر زمیندار نیا ز مغل کے بگڑے بیٹے امجد مغل کو مرحوم اشرف مسیح کی بیٹی 13/14 سالہ ماریہ بی بی جو کھیتوں میں مزدوری کر رہی تھی پسند آگئی اور اسی رات قریب تین بچے امجد اپنے نامعلوم مسلح ساتھیوں سمیت دیواریں پھلانگ کر اشرف مسیح کے گھر داخل ہو گیا اور گھر میں سوئی ہوئی 13/14 سالہ ماریہ بی بی کو اسلحہ کے زور پر اس کی والدہ اور بوڑھے دادا شہاب مسیح کے سامنے زبردستی اٹھا کر لے گیا۔  

بھارتی شہر بھیندر میں پریمی کی 8دوستوں سے مل کر محبوبہ سے زیادتی

بشریٰ بی بی بیوہ اشرف مسیح نے بتایا کہ اپنی بچی کی واپسی کیلئے گاﺅں کے تمام با اثر افراد کی منتیں کر چکے ہیں لیکن گاﺅں کا ہر فرد با اثر زمیندار نیاز مغل کے سامنے بے بس ہے ۔ ماریہ کے ماموں بوٹا مسیح نے بتایا کہ پولیس کو درخواست دی ہوئی ہے لیکن تاحال نہ تو مقدمہ درج کیا گیا ہے اور نہ ہی ہماری بچی کی برآمدگی کیلئے کوئی کارروائی کی جارہی ہے ۔ ماریہ بی بی کے بوڑھے دادا شہاب مسیح نے روتے ہوئے کہا کہ میری بات وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تک پہنچا دی جائے کہ اقلیتوں کی عزتوں کی حفاظت کرنا بھی آپ کی ہی ذمہ داری ہے ۔ ماریہ بی بی کی ماں بشریٰ بی بی ، ماموں بوٹا مسیح ، دادا شہاب مسیح نے ہاتھ جوڑ کر روتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، آرپی او ملتان اور ڈی پی اووہاڑی سے مدد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا اگر ہماری بچی ظالم رئیس زادے کے چنگل سے بازیاب نہ کروائی گئی تو اس زندگی پر موت کو ترجیح دیں گے۔

مزید :

وہاڑی -