”مجھے اذان سے محبت ہے اور میں۔۔۔“ پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والی اداکارہ بھی میدان میں آ گئیں، ایسا بیان دیدیا کہ سب کے منہ بند ہو گئے

”مجھے اذان سے محبت ہے اور میں۔۔۔“ پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے ...
”مجھے اذان سے محبت ہے اور میں۔۔۔“ پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والی اداکارہ بھی میدان میں آ گئیں، ایسا بیان دیدیا کہ سب کے منہ بند ہو گئے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے گلوکار سونو نگم کے اذان سے متعلق توہین آمیز بیان پر ملے جلے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے اور سلمان خان، اعجاز خان، شردھا داس، پریانکا چوپڑا کے بعد معروف اداکارہ کنگنا رناوت بھی میدان میں آ گئی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں اذان سے محبت ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق کنگنا رناوت نے اپنے بیان میں کہا کہ ”میں کسی کیلئے نہیں بول سکتی لیکن میں اذان سے واقعی محبت کرتی ہوں۔۔۔ حتیٰ کہ جب ہم لکھنو میں شوٹنگ کر رہے تھے تو بھی مجھے اس کی آواز سے پیار تھا۔ میں اپنے لئے بول رہی ہوں۔ خواہ کوئی بھی مذہبی سرگرمی ہو، کوئی گوردوارہ ہو، مندر یا مسجد ہو، مجھے ان سے پیار ہے۔ میں ان سب جگہوں پر جاتی ہوں۔ ہم تو کرسمس کی خوشیوں میں بھی شریک ہوتے ہیں۔“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

واضح رہے کہ سونونگم نے اذان کے بارے میں توہین آمیز بیان دیتے ہوئے اسے ”غنڈہ گردی“ قرار دیا تھا۔

مزید :

تفریح -