ایئر پورٹ تشدد واقعہ : برطانیہ اور کینیڈا نے شہریوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ کا غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا

ایئر پورٹ تشدد واقعہ : برطانیہ اور کینیڈا نے شہریوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ ...
ایئر پورٹ تشدد واقعہ : برطانیہ اور کینیڈا نے شہریوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ کا غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کینیڈا اوربرطانوی حکومت نے شہریوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ کا غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا ۔

”دنیا نیوز “ کے مطابق چند روز قبل بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ناروے کی مسافر خواتین پر تشدد اور سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر کینیڈا اور برطانیہ نے شہریوں کو پاکستان خصوصاُُ اسلام آبادایئر پورٹ کا غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا ۔

کراچی میں اعلیٰ سرکاری افسر کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا ،یہ کون ہیں اور قتل کس نے کیا ؟جانکر آپ بھی خوفزدہ ہو جائیں گے

حکام کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو کوئٹہ ، وزیرستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ، سوات ، خیبر پختونخوا اوردیگر حساس علاقوں کا سفر کرنے سے منع کیا گیاہے ۔ہدایت نامے میں شہریوں کو کہا گیا ہے کہ ”سفر کرنے کا فیصلہ شہریوں کی اپنی چوائس ہے اور وہ بیرون ملک اپنی حفاظت کے خود ذمہ دار ہیں “۔

اگلے تین روز کے دوران ۔۔۔گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی

حکام کا کہنا ہے دونوں حکومتیں بیرون ملک مقیم اپنے شہریوں کے تحفظ اور سیکیورٹی کو سنجیدگی سے لیتی ہے اورانہیں جامع اور بروقت اطلاعات فراہم کرتی ہے تاکہ وہ سفر کرنے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل پوری طرح آگاہ ہوں ۔

مزید :

قومی -