بھارتی ریاست اتر پردیش میں مجسٹریٹ نے جینز پہننے اور پان کھانے پر سرکاری ملازم کو 500کا جرمانہ کر دیا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں مجسٹریٹ نے جینز پہننے اور پان کھانے پر سرکاری ...
بھارتی ریاست اتر پردیش میں مجسٹریٹ نے جینز پہننے اور پان کھانے پر سرکاری ملازم کو 500کا جرمانہ کر دیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہربریلی میں سرکاری ملازم کو جینز پہننے اور پان کھانے پر 500کا جرمانہ کر دیا گیا ۔

”دی ٹائمز آف انڈیا “ضلع بریلی میںڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سریندرا سنگھ نے سرکاری ملازم کو جینز پہننے اور منہ میں پان رکھنے کے جرم پر 500روپے بطور جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنا تے ہوئے آئندہ کیلئے محتاط رہنے کی ہدایت کردی ۔اس سے قبل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے عملے کو لباس اور رویے کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے دفتر میں پان اور گٹکا کھانے اور جینز پہننے سے روکا تھا ۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے غیر اعلانیہ دورہ کیا جس دوران لینڈ ایکوزیشن آفس میں کام کرنے والے کلرک انور حسین قریشی نے جینز پہن رکھی تھی اور ساتھ پان چبا رہا تھا جس پر اسے پانچ سور وپے جرمانہ اورآئندہ کیلئے وارننگ بھی جاری کی گئی۔

حکومت کی جانب سے بھی عملے کو ہدایت کی گئی تھی کہ ورکرز سارہ لباس پہن کر حاضری یقینی بنائیں ، سگریٹ نوشی ، پان اور گٹکا چبانے سے باز رہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -