مرد اور عورت پراسرار طور پر جاں بحق‘ نعشیں گاڑی سے برآمد

مرد اور عورت پراسرار طور پر جاں بحق‘ نعشیں گاڑی سے برآمد
مرد اور عورت پراسرار طور پر جاں بحق‘ نعشیں گاڑی سے برآمد

  

جہلم (ویب ڈیسک) کار سے مرد اور عورت کی برہنہ حالت میں نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کالا گجراں پولیس چوکی کو اطلاع ملی کہ گلاس فیکٹری کے قریب گیراج میں کھڑی کار میں مرد اور عورت کی نعشیں پڑی ہوئی ہیں پولیس نے پہنچ کر نعشوں کو کار سے باہر نکالا اور پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کیا۔ معلومات اکٹھی کرنے پر معلوم ہوا کہ عثمان علی ولد مشتاق احمد پیرا غیب اور فرزانہ کوثر زوجہ محمد افضل کریم پور کی ہیں جو دو دنوں سے گھر نہیں آئے تھے عثمان کی بیوی نے اپنے بہنوئی کو بتایا تو اس نے گیراج کھول کر دیکھا جہاں گاڑی کھڑی تھی اور اس میں دونوں مردہ حالت میں برہنہ پڑے ہوئے تھے ۔ عثمان اور فرزانہ دونوں شادی شدہ ہیں، فرزانہ کا خاوند بیرون ملک مقیم ہے پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں ورثہ کے حوالے کرکے تحقیق شروع کردی ہے۔

”آصف زرداری ہمیں لیکچر دے رہے ہیں،ان کی تو اپنی بہن نے۔۔۔“عابد شیر علی نے آصف زرداری پر ’حملہ‘کردیا

مزید :

جہلم -