عمیرشہاب کی والدہ اور بہنوں کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا مگر انہوں نے دروازہ نہیں کھولا : ڈی آئی جی پشاور کے بیٹے کو قتل کرنے والے پولیس گارڈ کا دوران تفتیش انکشا ف

عمیرشہاب کی والدہ اور بہنوں کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا مگر انہوں نے دروازہ ...
عمیرشہاب کی والدہ اور بہنوں کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا مگر انہوں نے دروازہ نہیں کھولا : ڈی آئی جی پشاور کے بیٹے کو قتل کرنے والے پولیس گارڈ کا دوران تفتیش انکشا ف

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈی آئی جی پشاور کے بیٹے کو قتل کرنے والے ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ مقتول کی والد ہ اور بہنوں کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا ۔

نیو نیوز کے مطابق رات گئے ڈیفنس کے علاقے خیابان سحر میں مقیم ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر ولی کے 27سالہ صاحبزادے عمیر شہاب کو رسی سے گلا گھونٹ کر قتل کرنے والے پولیس گارڈ فقیر محمد نے کہا ہے کہ اس نے قتل کیلئے رسی اور دستانے پہلے سے خرید رکھے تھے ۔

اگلے تین روز کے دوران ۔۔۔گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فقیر محمد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ عمیر شہاب کی والدہ اور بہنوں کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا مگر انہوں نے اپنے کمروں کا درواز ہ نہیں کھولا ۔

اس نے مزید بتایا کہ عمیرشہاب کو قتل کرنے کے بعد وہ اس کی والدہ کو قتل کرنے گیا جبکہ مقتول کی بہنوں کو بھی قتل کرنے کا ارادہ تھا ، اس نے خاتون اور اس کی بیٹیوں کے کمرے کے دروازے کو زور زور سے کھٹکھٹایا مگر کسی نے دروازہ نہیں کھولا ۔

مزید :

کراچی -