مٹھائی بانٹی نہ کھائی، چوہدری نثار کی مٹھائی تقسیم معاملہ پرزرداری کے مؤقف کی تائید

مٹھائی بانٹی نہ کھائی، چوہدری نثار کی مٹھائی تقسیم معاملہ پرزرداری کے مؤقف ...
مٹھائی بانٹی نہ کھائی، چوہدری نثار کی مٹھائی تقسیم معاملہ پرزرداری کے مؤقف کی تائید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی  (ویب ڈیسک) ہم نے مٹھائی بانٹی نہ کھائی، مٹھائیوں کی تقسیم سے متعلق میرا مﺅقف آصف علی زرداری والا ہی ہے۔ کوہستان ہاﺅس ٹیکسلا وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے جب وفاقی وزیرداخلہ سے سوال کیا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کی خوشی میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی والے مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ یہ لوگ مٹھائیاں کیوں بانٹ رہے ہیں تو اس کے جواب میں چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ میں آصف زرداری سے بھلا کسی اور معاملہ میں اتفاق نہ کروں لیکن مٹھائی تقسیم کے معاملہ میں میرا مﺅقف آصف علی زرداری کے مﺅقف کی حمایت کرتا ہے۔

اعتزاز احسن کا بیان قابل مذمت،پی پی کی کرپشن کے خلاف باتیں قیامت کی نشانی ہیں:مریم اورنگزیب

مزید :

راولپنڈی -