کلبھوشن کے پاس 2 پاسپورٹ کیسے تھے، بھارتی اخبار کا سوال

کلبھوشن کے پاس 2 پاسپورٹ کیسے تھے، بھارتی اخبار کا سوال
کلبھوشن کے پاس 2 پاسپورٹ کیسے تھے، بھارتی اخبار کا سوال

  

نئی دہلی(آئی این پی) معروف بھارتی اخبار میں کلبھوشن یادیو کی پراسرار یت پر مضمون شائع ہوا ہے جس میں کلبھوشن کی شخصیت ، رابطوں اور بھارتی حکومت کے مﺅقف پر کئی سوالات اٹھا ئے گئے ہیں، بھارتی وزارت خارجہ نے سوالات کا جواب دینے سے معذرت کر لی۔

’اب کوئی بھی مسلمان اپنے بچے کا نام۔۔۔‘ چینی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف بڑا قدم اُٹھالیا، کونسے نام پر پابندی لگادی؟ جان کر مسلمانوں کو بے حد افسوس ہوگا اور غصہ بھی آئے گا

جمعہ کو بھارتی اخبار انڈین یکسپریس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پراسراریت پر مضمون شائع کیا گیا جس میں کرن تھاپر نے کلبھوشن یادیو سے متعلق حکومت کے دعوﺅں کا پردہ فاش کر دیا، مضمون میں کلبھوشن کی شخصیت ، رابطوں اور بھارتی حکومت کے مﺅقف پر کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں، مضمون میں سوالات اٹھائے گئے کہ کلبوشن یادیو 2 پاسپورٹ کا حامل کیوں تھا، کلبھوشن کو دوسرا پاسپورٹ حسین مبارک پٹیل کے نام سے 2003 ءمیں جاری ہوا، حسین مبارک کے دوسرے پاسپورٹ کی تحریر 2014 ءہوئی، بھارت کی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے سوال پر معذرت کر لی ۔

مزید :

بین الاقوامی -