”عمران خان اور زرداری کے بارے میں پنجابی میں یہی بات کہی جاسکتی ہے کہ کتی۔۔۔“عابد شیر علی نے انتہائی شرمناک بات کہہ دی

”عمران خان اور زرداری کے بارے میں پنجابی میں یہی بات کہی جاسکتی ہے کہ ...
”عمران خان اور زرداری کے بارے میں پنجابی میں یہی بات کہی جاسکتی ہے کہ کتی۔۔۔“عابد شیر علی نے انتہائی شرمناک بات کہہ دی

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے عمران خان اور آصف زرداری پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور زرداری کے بارے پنجابی میں یہی ایک بات کہی جاسکتی ہے کہ’کتی چوراں نال رل گئی اے‘،یہ سارے نواز شریف کیخلاف کھڑے ہیں،سارے مل گئے ہیں تو ملتے رہیں۔

”آصف زرداری ہمیں لیکچر دے رہے ہیں،ان کی تو اپنی بہن نے۔۔۔“عابد شیر علی نے آصف زرداری پر ’حملہ‘کردیا

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں فیسکو آفس میں وزیرمملکت عابد شیر علی نے توپوں کا رخ عمران خان اور آصف زرداری کی طرف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کل تک زرداری کو ڈاکو کہتے تھے اور اب دونوں کے بارے پنجابی میں ایک ہی بات کہی جاسکتی ہے کہ کتی چوراں نال رل گئی اے۔عابد شیر علی خوب برسے اور پی ٹی آئی کے سربراہ پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تو وی رک جا،مردان کی یونیورسٹی میں مشال خان کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اور آپ کے ہی لوگوں نے اس مظلوم کو شہید کرایا،اگر یہ سب گلو بٹ اور پومی بٹ ہوتے تو 24 گھنٹے میڈیا کوریج ملتی مگر اب ایسا نہیں ہوتا کیونکہ مشال کو قتل کرنے والے سب عمران خان کے ساتھی ہیں۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر تشدد کا نشانہ بننے والی ماں بیٹی کو ناروے جانے سے روک دیا گیا

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخار پرالزام لگا توآپ کی اخلاقیات کہاں تھیں، بیٹے پرالزام ہونے کے بعدافتخارچوہدری کے پاس عہدے پر رہنے کا کیا جواز تھا۔انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن نے سکیورٹی اداروں پر تہمت لگائی،جنہوں نے زمینیں ہڑپ کیں انہیں لٹکانا چاہیے،اعتزاز احسن نے بیوی کے نام پر ایل پی جی کے ٹھیکے لئے،آپ کی رگ رگ میں پاکستان کے عوام کے لوٹے پیسے ہیں۔عابد شیر علی سابق صدر کو نیا لقب دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری مسٹر ٹین پرسنٹ نہیں بلکہ مسٹر تھاؤزنڈ پرسنٹ ہیں۔

عمر شہاب کی والدہ اور بہنوں کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا مگر انہوں نے دروازہ نہیں کھولا : ڈی آئی جی پشاور کے بیٹے کو قتل کرنے والے پولیس گارڈ کا دوران تفتیش انکشا ف

مزید :

قومی -