راحیل شریف کا فوجی اتحاد کی کمانڈ سنبھالنا پراکسی وار کے مترادف ہے: علامہ ناصر عباس

راحیل شریف کا فوجی اتحاد کی کمانڈ سنبھالنا پراکسی وار کے مترادف ہے: علامہ ...
راحیل شریف کا فوجی اتحاد کی کمانڈ سنبھالنا پراکسی وار کے مترادف ہے: علامہ ناصر عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ راحیل شریف کا سعودی اتحاد کی کمانڈ سنبھالناپاکستان کو مشرق وسطیٰ کی پراکسی وار میں دھکیلنے کے مترادف ہے،جس اتحاد کی سرپرستی امریکہ اور اسرائیل کرتے ہوں اس سے مسلم امہ کو خیر کی کوئی توقع نہیں،پاکستان کو غیر جانبدار رہ کرمسلم امہ میں اتحادکیلئے کردار اد کرنا چاہئے تھا،افسوس ہے کہ ایسے ملکی حساس فیصلے فردواحد نے کئے،پارلیمنٹ اور سینٹ جو عوامی نمائندہ فورم ہے اس کو بائی پاس کیا گیا۔

اتحادی افواج کی سربراہی کیلئے جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی مل گیا، خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس متنازعہ اتحاد کے کل بھی مخالف تھے اور آج بھی مخالف ہیں ،ہم ابھی افغان جہاد کے قرض اتارنے میں مصروف ہیں ایسے میں یہ کہاں کی دانشمندی ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطی کی پراکسی وار کا حصہ بنائیں، ہم نے جب بھی ملکی و قومی امنگوں کی ترجمانی کی ہمیں متنازعہ بنانے کی سازش کی گئی ،مجلس وحدت مسلمین اس متنازعہ اتحاد کی اس وقت بھی مخالفت کرے گی چاہئے اس میں ایران سمیت دیگر ممالک بھی کیو ں نہ شامل ہو ں ،انہوں نے پانامہ سکینڈل کے حوالے سے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کو اقتدار میں رہنے کاکوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا،وزیراعظم مستعفی ہوں اور خود کو مزید تحقیقات کیلئے پیش کریں۔

مزید :

اسلام آباد -