ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی، راﺅ شکیل اور آفتاب الاسلام کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی، راﺅ شکیل اور آفتاب الاسلام کی بریت سپریم کورٹ ...
ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی، راﺅ شکیل اور آفتاب الاسلام کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

  

ا سلام آباد (آن لائن) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی ای) نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی،ڈائریکٹر جنرل حج راﺅ شکیل احمد ،اور سابق جوائنٹ سیکٹری وزارت مذہبی امور آفتاب الاسلام راجہ کی حج کرپشن کیس سے بریت سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ملزمان کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی.

میاں صاحب آپ گھر نہیں کسی اور گھر جائیں گے،آپ کو لانڈھی جیل میں کھانا بھیجنے کیلئے تیار ہوں :آصف علی زرداری

جمعہ کے روز ڈائریکٹرجنرل ایف آئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائکورٹ کا فیصلہ حقائق پر مبنی نہیںہے مقدمے میں ہائی ئیکورٹ نے مکمل شواہد کا جائزہ نہیں لیا ہائیکورٹ کا فیصلہ کیس کی ایک رخ کو سامنے رکھ کر دیا گیا، پراسیکوشن کے پاس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، مقدمہ کے گواہان نے ملزمان حامد سعید کاظمی،راﺅ شکیل احمد اور آفتاب الاسلام سے متعلق براہ راست گواہیاں دیں ہیں.

درخواست میں ایف آئی اے نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ 20مارچ کو اسلام آباد ہائکورٹ کی جانب سے ملزمان کے حوالے سے دیا گیافیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی سزا بحال کی جاے۔

مزید :

اسلام آباد -