گوگل کی جانب سے ایپلی کیشن پر پابندی کے بعد پونم پانڈے بھی میدان میں آ گئیں، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کے گال بھی شرم سے لال ہو جائیں گے

گوگل کی جانب سے ایپلی کیشن پر پابندی کے بعد پونم پانڈے بھی میدان میں آ گئیں، ...
گوگل کی جانب سے ایپلی کیشن پر پابندی کے بعد پونم پانڈے بھی میدان میں آ گئیں، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کے گال بھی شرم سے لال ہو جائیں گے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکارہ پونم پانڈے نے اپنی ایپلی کیشن لانچ کی تو مداحوں نے دھڑا دھڑ انسٹال کرنا شروع کر دی لیکن شائد گوگل کو اس میں موجود بالغوں کیلئے دیا گیا مواد پسند نہ آیا اس لئے ایپلی کیشن کو ہی بند کر دیا ہے اور اب یہ گوگل پلے سٹور پر دستیاب نہیں ہے جس کے باعث ان کے مداح خاصے مایوس ہوئے ہیں۔

گوگل نے بے باک اداکارہ پونم پانڈے کی گوگل ایپ پر پابندی لگادی

واضح رہے پونم پانڈے نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ان کی ایپلی کیشن بہت ہی بولڈ ہوگی اور اس میں بالغوں کیلئے مواد موجود ہو گا۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ”میں نہیں جانتی کیوں۔ میں نے پلے سٹور پر بالغوں کیلئے بہت سے میگزین اور ایپلی کیشنز دیکھی ہیں۔ یہ بہت ہی دلچسپ ہے کہ ایک طرف تو گوگل نے ایپلی کیشن پر پابندی لگا دی ہے اور دوسری طرف مداح ’شکایت‘ کر رہے ہیں کہ اس میں موجود تصاویر میں کپڑے کیوں پہنے ہوئے ہیں۔“

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

خیر ! ہو سکتا ہے کہ گوگل آپ سے اور آپ کی طرف سے بالغوں کیلئے فراہم کئے گئے مواد سے اچھی طرح واقف ہے اور اس پر پابندی لگا دی ہے۔ وہ بولڈ سے زیادہ فحش تصاویر کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں اور مداح ان کی ایپلی کیشن کا شدت سے انتظار کر رہے تھے جس پر اب پابندی بھی عائد ہو چکی ہے۔

مزید :

تفریح -