مذہب اختیار کرنے میں تیمور خودمختار ہوگا:سیف علی

مذہب اختیار کرنے میں تیمور خودمختار ہوگا:سیف علی
مذہب اختیار کرنے میں تیمور خودمختار ہوگا:سیف علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ سٹار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ بیٹے تیمور کو ماں باپ کے مذہب میں سے کوئی بھی مذہب اپنانے کا اختیار ہوگا۔سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام مسلم مذہب کی مناسبت سے تیمورعلی خان رکھا گیا جبکہ سیف علی خان مسلمان اور کرینہ کپور ہندو گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جسکے بعد انکے بیٹے کے مذہب کے حوالے سے کئی سوال اٹھائے گئے تھے لیکن اب سیف علی خان نے خود ہی اس معاملے میں لب کشائی کی ہے۔

اداکارہ سوہا علی خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع,سیف علی خان ’’ماموں‘‘ بننے کی خبر پر خوشی سے نہال

رپورٹس کے مطابق اداکار سیف علی خان کا کہنا تھا کہ تیمور کو مکمل طور پر کوئی بھی مذہب اختیار کرنے میں آزادی حاصل ہے جبکہ بطور والد میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا کھلے ذہن اورملک کا اچھا امیج بنانے والا بنے لیکن کرینہ ،تیمور کو لبرل اورعاجزانسان دیکھنے کی خواہش مند ہیں تاہم تیمور نے خود ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

مزید :

تفریح -