”گوگل نے پابندی لگا دی تو کیا ہوا، یہ لو۔۔۔!“ پونم پانڈے نے فحش ایپلی کیشن بند ہونے کے بعد مداحوں کو پھر خوش کر دیا، ایسا کام کر دیا کہ گوگل کی ساری کوششیں بیکار ہو گئیں

”گوگل نے پابندی لگا دی تو کیا ہوا، یہ لو۔۔۔!“ پونم پانڈے نے فحش ایپلی کیشن ...
”گوگل نے پابندی لگا دی تو کیا ہوا، یہ لو۔۔۔!“ پونم پانڈے نے فحش ایپلی کیشن بند ہونے کے بعد مداحوں کو پھر خوش کر دیا، ایسا کام کر دیا کہ گوگل کی ساری کوششیں بیکار ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکارہ پونم پانڈے گوگل پلے سٹور پر اپنی ایپلی کیشن پر پابندی عائد ہونے کے بعد مداحوں کو خوش کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے اور پابندی کے باوجود انہیں ایسا لنک فراہم کر دیا ہے جہاں سے وہ با آسانی ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں۔

گوگل نے بے باک اداکارہ پونم پانڈے کی گوگل ایپ پر پابندی لگادی
تفصیلات کے مطابق پونم پانڈے کو ایپلی کیشن پر پابندی کا علم ہوا تو انہوں نے مداحوں کو خوش کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری اپنے پیغا م میں گوگل سے ایپلی کیشن بند کرنے کی وجہ پوچھنے کیساتھ ہی اسے ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے ایک لنک بھی شیئر کر دیا تاکہ ان کے مداحوں کی مایوسی چھٹ سکے۔


واضح رہے پونم پانڈے نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ان کی ایپلی کیشن بہت ہی بولڈ ہوگی اور اس میں بالغوں کیلئے مواد موجود ہو گا۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ”میں نہیں جانتی کیوں۔ میں نے پلے سٹور پر بالغوں کیلئے بہت سے میگزین اور ایپلی کیشنز دیکھی ہیں۔ یہ بہت ہی دلچسپ ہے کہ ایک طرف تو گوگل نے ایپلی کیشن پر پابندی لگا دی ہے اور دوسری طرف مداح ’شکایت‘ کر رہے ہیں کہ اس میں موجود تصاویر میں کپڑے کیوں پہنے ہوئے ہیں۔“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
خیر ! ہو سکتا ہے کہ گوگل آپ سے اور آپ کی طرف سے بالغوں کیلئے فراہم کئے گئے مواد سے اچھی طرح واقف ہے اور اس پر پابندی لگا دی ہے۔ وہ بولڈ سے زیادہ فحش تصاویر کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں اور مداح ان کی ایپلی کیشن کا شدت سے انتظار کر رہے تھے جس پر اب پابندی بھی عائد ہو چکی ہے۔

مزید :

تفریح -