مشال خان کے دوستوں نے زندگی کی آخری سالگرہ پر مقتول کے چہرے پر کیک لگا کر مبارکباد دی

مشال خان کے دوستوں نے زندگی کی آخری سالگرہ پر مقتول کے چہرے پر کیک لگا کر ...
مشال خان کے دوستوں نے زندگی کی آخری سالگرہ پر مقتول کے چہرے پر کیک لگا کر مبارکباد دی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں تشدد سے جاں بحق ہونے والے طالبعلم مشال خان کے دوستوں نے زندگی کی آخری سالگرہ پر مقتول کے چہرے پر کیک لگا کر مبارکباد دی۔

عمر شہاب کی والدہ اور بہنوں کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا مگر انہوں نے دروازہ نہیں کھولا : ڈی آئی جی پشاور کے بیٹے کو قتل کرنے والے پولیس گارڈ کا دوران تفتیش انکشا ف

نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز نے انکشاف کیا کہ مشال خان نے اپنی زندگی کی آخری سالگرہ اپنے گاؤں میں دوستوں کے ساتھ منائی اور اس موقع پر مشال بہت خوش دکھائی دے رہے تھے جبکہ دوستوں کے ساتھ یادگار لمحات گزارتے ہوئے 26 مارچ کو 25 ویں سالگرہ مناتے ہوئے دوستوں نے مشال خان کے چہرے پر کیک لگا کر اس کو خوب مبارکباد دی۔یاد رہے کہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام میں طلباء کے تشدد سے مشال خان جاں بحق ہوگیا تھا۔

مزید :

پشاور -