شاہد آفریدی کے پیار بھرے پیغام پر ویرات کوہلی کا محبت بھرا جواب۔۔۔ دونوں کے مکالمے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

شاہد آفریدی کے پیار بھرے پیغام پر ویرات کوہلی کا محبت بھرا جواب۔۔۔ دونوں کے ...
شاہد آفریدی کے پیار بھرے پیغام پر ویرات کوہلی کا محبت بھرا جواب۔۔۔ دونوں کے مکالمے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کرکٹ کے میدان میں روائتی حریف سمجھے جاتے ہیں لیکن ان دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کیلئے اپنے دل میں کیسے جذبات رکھتے ہیں؟ یہ سب اس وقت آشکار ہوا جب ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کو تحفہ بھیجا اور آفریدی نے بدلے میں پیار بھرا پیغام بھارت کے نام بھیج دیا۔

ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کیلئے ایسا تحفہ بھیج دیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی، بھارتیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

شاہد خان آفریدی نے بھارتی کھلاڑیوں کے دستخطوں سے لیس ویرات کوہلی کی ٹی شرٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی کپتان اور دیگر کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا تو کوہلی بھی چپ نہ رہ سکے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر فوراً ان کے پیار بھرے پیغام کے بدلے میں محبت بھرا جواب دیدیا۔

ویرات کوہلی نے لکھا کہ ”کچھ بہت ہی زیادہ اہم اور ہمیشہ یاد رہنے والی چیز تحفے میں دینا بہت خوشی کی بات ہے۔ خدا آپ کو زندگی بھر خوش رکھے، پھر ملیں گے۔“

ویرات کوہلی کی جانب سے یہ پیغام سامنے آنے کے بعد جہاں پاکستانی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں وہیں بھارتی بھی نام نہاد ’پاک بھارت دشمنی‘ کو بھول کر دونوں کے درمیان مکاملے کو پسند کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -