”برہم ہوں بجلیاں کہ ہوائیں خلاف ہوں،کچھ بھی ہو اہتمام چراغاں کریں گے ہم“:وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ٹوئٹ

”برہم ہوں بجلیاں کہ ہوائیں خلاف ہوں،کچھ بھی ہو اہتمام چراغاں کریں گے ...
”برہم ہوں بجلیاں کہ ہوائیں خلاف ہوں،کچھ بھی ہو اہتمام چراغاں کریں گے ہم“:وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ٹوئٹ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ سے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ایک طرف تو مختلف سیاسی جماعتوں سے وزیراعظم پر استعفے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے تو دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مخالفین کو شاعرانہ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ”برہم ہوں بجلیاں کہ ہوائیں خلاف ہوں،کچھ بھی ہو اہتمام چراغاں کریں گے ہم“۔اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب اپنے مخالفین کو شاعری کی زبان میں جواب دیتے آئے ہیں۔

”آئی ایس آئی نے القاعدہ کے سربراہ ایمن الزواہری کو پاکستان کے اس شہر میں رکھا ہوا ہے “پاکستان پر انتہائی سنگین ترین الزام لگا دیا گیا

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس کے فیصلے میں مزید تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم میاں نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید :

لاہور -