”عامر لیاقت جوکر ہے جو سستی شہرت کیلئے۔۔۔“ اوم پوری کی ’آتما‘ بھٹکنے سے متعلق پروگرام نشر ہونے پر ان کی اہلیہ میدان میں آ گئیں، عامر لیاقت کو کھری کھری سنا کر ایسی بات کہہ دی کہ ہر کسی کا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا

”عامر لیاقت جوکر ہے جو سستی شہرت کیلئے۔۔۔“ اوم پوری کی ’آتما‘ بھٹکنے سے ...
”عامر لیاقت جوکر ہے جو سستی شہرت کیلئے۔۔۔“ اوم پوری کی ’آتما‘ بھٹکنے سے متعلق پروگرام نشر ہونے پر ان کی اہلیہ میدان میں آ گئیں، عامر لیاقت کو کھری کھری سنا کر ایسی بات کہہ دی کہ ہر کسی کا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکار اوم پوری کی ہلاکت نے جہاں پورے بھارت کو حیرت میں مبتلا کر دیا وہیں پاکستان میں ان کے مداح بھی ششد ر رہ گئے اور ان کی اچانک موت پر کئی شکوک و شبہات پیدا ہونے لگے اور اسے قرار دے کر کئی وجوہات بھی سامنے آنے لگیں اور اس کی ایک بڑی وجہ ان کا پاکستان کیلئے نرم رویہ قرار دیا جانے لگا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کے اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت نے بھی ان سے متعلق ایک معاملہ اٹھایا اور کہا کہ اوم پوری کی ”آتما“ بھٹک رہی ہے اور اپنے قاتل کی تلاش میں ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے پروگرام میں ایک ویڈیو بھی دکھائی جس کے بارے میں بتایا کہ یہ ویڈیو اوم پوری کے فلیٹ کے باہر بنائی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اوم پوری کی ’آتما‘ اپنے قاتلوں کی تلاش کیلئے بھٹک رہی ہے۔

ان کا یہ دعویٰ اوم پوری کی بیوہ نندیتا داس تک بھی پہنچ گیا جنہوں نے اسے شرمناک قرار دیتے ہوئے عامر لیاقت کو ’جوکر‘ قرار دیدیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ”عامر لیاقت پاکستان میں جوکر ہے جو سستی شہرت کے حصول کیلئے اس طرح کے کام کرتا رہتا ہے۔“

نندیتا داس نے یہ انکشاف بھی کیا کہ یہ ویڈیو بھارت کے کسی ویڈیو چینل نے انہیں دی ہے کیونکہ اس کی حساسیت کے باعث اسے چلایا نہیں جا سکتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ”عامر لیاقت کی جانب سے جو رجحان سازی کی جا رہی ہے وہ بہت ہی زیادہ شرمناک اور بدمزہ ہے۔ عامر لیاقت جو کرتے ہیں وہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ پورا پاکستان انہیں جوکر سمجھتا ہے اور کوئی بھی انہیں سنجیدہ نہیں لیتا، وہ احمق ہے۔“

مزید :

تفریح -