کرم ایجنسی : شدت پسندوں کی سرحد پار سے ایف سی چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام
کرم ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرم ایجنسی کے علاقے میں شدت پسندوں نے سرحد پار سے ایف سی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔
نیو نیوز کے مطابق کرم ایجنسی میں فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے حملے کی کوشش کوناکام بنا دیا جو سرحد پار سے ایف سی کی چوکی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملے میں کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا جبکہ فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا ۔