یوسی چیئرمین کی بیوی 4 سالہ بیٹی کے ہاتھوں گولی لگنے سے جاں بحق

یوسی چیئرمین کی بیوی 4 سالہ بیٹی کے ہاتھوں گولی لگنے سے جاں بحق
یوسی چیئرمین کی بیوی 4 سالہ بیٹی کے ہاتھوں گولی لگنے سے جاں بحق

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت کے علاقے جلو میں یوسی چیئرمین کی بیوی چار سالہ بیٹی کے ہاتھوں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں یوسی چیئرمین کی اہلیہ اپنی ہی بیٹی کے ہاتھوں غلطی سے گولی لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی۔

”آئی ایس آئی نے القاعدہ کے سربراہ ایمن الزواہری کو پاکستان کے اس شہر میں رکھا ہوا ہے “پاکستان پر انتہائی سنگین ترین الزام لگا دیا گیا

اس موقع پر یوسی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ”میری بیٹی کی عمر 4 سال ہے اور وہ پستول کے ساتھ کھیل رہی تھی جس دوران گولی لگنے سے پاس کھڑی ہوئی میری بیوی جاں بحق ہوگئی جبکہ پولیس نے اس واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے مزید تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

مزید :

لاہور -