ایاز صادق کے ساتھ بیٹھنے سے انکار،عمران خان نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہونے سے معذرت کرلی

ایاز صادق کے ساتھ بیٹھنے سے انکار،عمران خان نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی ...
ایاز صادق کے ساتھ بیٹھنے سے انکار،عمران خان نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہونے سے معذرت کرلی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ایاز صادق کی طرف سے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہونے کی دعوت کو ٹھکرادیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سماء کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا اور قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا رکن بننے سے انکار کردیا۔عمران خا ن کے انکار کے بعد اب شاہ محمود قریشی کمیٹی کے رکن بنیں گے۔ایاز صادق نے 34 رکنی کمیٹی میں عمران خان کو بھی شامل کیا تھا جبکہ 20 اراکین اسمبلی اور 14 سینیٹرز کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

”آئی ایس آئی نے القاعدہ کے سربراہ ایمن الزواہری کو پاکستان کے اس شہر میں رکھا ہوا ہے “پاکستان پر انتہائی سنگین ترین الزام لگا دیا گیا

مزید :

قومی -