سندھ کا بینہ نے رینجرز اختیارات میں90روز کی توسیع کردی

سندھ کا بینہ نے رینجرز اختیارات میں90روز کی توسیع کردی
سندھ کا بینہ نے رینجرز اختیارات میں90روز کی توسیع کردی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کابینہ نے رینجرز اختیارات میں 90 روز کی توسیع کر دی ہے ، توسیع کے بعد حاصل شدہ اختیارات کے بعد رینجرز چھاپے اور گرفتاریاں کرسکتی ہے۔

میاں صاحب آپ گھر نہیں کسی اور گھر جائیں گے،آپ کو لانڈھی جیل میں کھانا بھیجنے کیلئے تیار ہوں :آصف علی زرداری

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں رینجرز کے اختیارات میں3ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ توسیع کے بعد رینجرز پٹرولنگ ، اسنیب چیکنگ کرسکے گی اور چوکیاں قائم کرسکے گی جبکہ ان اختیارات کے رینجرز 90دن تک کسی بھی ملزم کو اپنی تحویل میں رکھ سکتی ہے۔ سندھ کابینہ نے رینجرز کو یہ اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دئیے ہیں ۔ رینجرز کو16اپریل2017سے خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں۔

چترال میں نبوت کا دعویٰ کرنے والے ذہنی معذور کی جانب ایک فوجی افسر نے بچا لی، کھڑے ہو کر کیا بات کہی تو ہزاروں کا مجمع یکدم خاموش ہو گیا؟ جان کر ہر پاکستانی داد دینے پر مجبور ہو جائے گا

صوبائی کابینہ کے سینئر وزرا نے رینجرز کو اختیارات کی حمایت کی ہے ۔ حمایت کرنیوالے وزرا میں سید سردار شاہ ،جام مہتاب ڈہر، جام خان شورو، نثار کھوڑو، منظور وسان ، میر ہزار خان بجرانی شامل ہیں۔

”آﺅ مشال کوہر جگہ ڈھونڈتے ہیں ، جہاں ملا قتل کر دیں گے “، مشال خان کے قاتلوں کی مزید 3ویڈیو سامنے آگئیں

سندھ کابینہ نے پولیس کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا ہے اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہرمیں ٹارگٹڈ آپریشن سے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں اور پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے جتنے بھی فنڈز چاہیے ہوں گے وہ سندھ حکومت جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے آئی ایس آئی چیف اور مریم نواز کی رشتہ داری کے حوالے سے متنازعہ بیان دیا تھا جس پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ان کے بیان کو گمراہ کن قرار دیا گیا تھا۔ 

مزید :

کراچی -اہم خبریں -