آرمی چیف کی افغان فوج پر حملے کی مذمت، دہشتگرد ہمارے مشترکہ دشمن ، ضرور شکست دیں گے: جنرل باجوہ

آرمی چیف کی افغان فوج پر حملے کی مذمت، دہشتگرد ہمارے مشترکہ دشمن ، ضرور شکست ...
آرمی چیف کی افغان فوج پر حملے کی مذمت، دہشتگرد ہمارے مشترکہ دشمن ، ضرور شکست دیں گے: جنرل باجوہ

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان آرمی کے کور ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے افغان شہر مزار شریف میں آرمی کے کور ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں افغان سیکیورٹی فورسز اور برادر افغان قوم سے اظہار یکجہتی کیا ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں اور ہم انہیں شکست دیں ہوگی۔

اتحادی افواج کی سربراہی کیلئے جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی مل گیا، خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے دوران افغان طالبان کے 10 جنگجوﺅں نے آرمی کی وردیاں پہن کر مزار شریف میں واقع افغان نیشنل آرمی کی 209 ویں شاہین کور پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 140 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے تھے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -