کتنے وزن اور کس عمر کے مَرد خواتین کو سب سے زیادہ پسند آتے ہیں؟ جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے ناقابل یقین انکشاف کردیا، ہمارے آج تک کے تمام خیالات کو یکسر غلط ثابت کردیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کی مردوں کے متعلق پسندیدگی کے موضوع پر اب تک کئی تحقیقات کی جا چکی ہیں لیکن ان میں بڑھتی عمر کے، کافی حد تک موٹاپے کے شکار مردوں کے لیے ہمیشہ بری خبر ہی آئی ہے۔ اب پہلی بار ایک امریکی سائنسدان نے ایسے مردوں کو بھی خوشخبری سنا دی ہے۔ امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کی ییل یونیورسٹی (Yale University)کے اینتھروپولوجی (علم ِ انسان)کے پروفیسر رچرڈ بربیسکس نے اپنی نئی کتاب میں لکھا ہے کہ ”طویل ازدواجی تعلق کی خواہش مند خواتین بڑھتی عمر کے موٹاپے کا شکار مردوں کی طرف زیادہ راغب ہوتی ہیں۔“
پروفیسررچرڈ نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ ”ان مردوں میں جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون کی پیداوار کم ہو چکی ہوتی ہے جس کے باعث یہ دوسری خواتین کے پیچھے بھاگنے کی بجائے زیادہ تر وقت گھر پر بیوی بچوں کو دیتے ہیں۔ یہی وہ عنصر ہے جو ہر بیوی اپنے شوہر میں دیکھنا چاہتی ہے۔“
سائنسدانوں نے سیاسی خیالات اور جنسی عادات کے درمیان گہرا تعلق بے نقاب کردیا، کس جماعت کے سپورٹروں کو کونسے شرمناک کاموں کا شوق ہوتا ہے؟ سب کچھ بے نقاب کردیا
برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر رچرڈ نے مزید لکھا ہے کہ ”مناسب حد تک موٹاپے کے شکار، گول مٹول قسم کے بڑھتی عمر کے یہ مرد طویل العمر بھی ہوتے ہیں اور اپنی اولاد میں اپنے جینز منتقل کرنے کی صلاحیت سے بھی مالامال ہوتے ہیں۔ان کے برعکس جو مرد حد سے زیادہ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ان کے قبل ازوقت مرنے کے امکانات میں 50فیصد اضافہ ہو جاتا ہے کیونکہ ان کا جسم سوتے وقت توانائی بہت کم صرف کرتا ہے۔“