افغانستان میں امریکا کے نان نیوکلیئر بم حملے میں ”را“ کے جاسوس بھی مارے گئے: نجی ٹی وی

افغانستان میں امریکا کے نان نیوکلیئر بم حملے میں ”را“ کے جاسوس بھی مارے گئے: ...
افغانستان میں امریکا کے نان نیوکلیئر بم حملے میں ”را“ کے جاسوس بھی مارے گئے: نجی ٹی وی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں امریکاکی جانب سے کئے جانے والے نان نیوکلیئر بم حملے میں 15بھارتی شہری بھی مارے گئے تھے جن میں سے چند کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تھا.

سندھ کا بینہ نے رینجرز اختیارات میں90روز کی توسیع کردی

تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے گرائے جانے والے نان نیوکلیئر بم جسے عرف عام میں بموں کی ماں کہا جاتا ہے میں 15بھارتی شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا کیا ہے کہ ننگر ہار میں امریکی نیوکلیئر بم حملے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان حملوں میں مارے جانے والے بھارتی شہریوں میں سے چند کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ہے اور یہ ”را “ اہلکار افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے۔جب کہ چینل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مارے جانے والے افراد پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

مخالف جماعتیں بوکھلاہٹ کاشکار،2018 بھی ن لیگ کاسال ہے:رانا مشہود

واضح رہے کہ 13اور14 اپریل کی درمیانی شام پاکستان سے ملحقہ افغان صوبے ننگرہار کے ضلع آچین میں امریکا کی جانب سے سب سے بڑا غیر ایٹمی بم سی 130 طیارے کے ذریعے گرایاگیا تھا جس کے بعد امریکہ کی جانب سے دعویٰ کیا کہ اس کے نتیجہ میں داعش رہنماء کے بھائی اور 12 غیرملکیوں سمیت 89 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -