خواجہ سعد رفیق کو اپنی مقبولیت دیکھ کر عوامی جگہوں پر جانا چاہیے: فواد چوہدری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق صاحب کو اپنی مقبولیت دیکھ کر عوامی جگہوں پر جانا چاہیے، ابھی تو صرف نعرے لگے ہیں انہیں انڈے بھی پڑیں گے۔
لاہور میں ” گو نواز گو“ کے نعرے لگانے پر کراچی کے طلبہ کو حراست میں لیے جانے کے واقعے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق بچگانہ حرکتیں کر رہے ہیں، ہر گھر سے گو نواز گو کے نعرے لگ رہے ہیں یہ کس کس کا منہ بند کریں گے۔
ریلوے سٹیڈیم میں سعد رفیق کی موجودگی میں طلباءکے "گو نواز گو "کے نعرے ،4کھلاڑی گرفتار
واضح رہے کہ لاہور میں کھیلوں کی ایک تقریب کے دوران خواجہ سعد رفیق کی موجودگی میں طلبہ نے ” گو نواز گو“ کے نعرے لگائے جس پر ریلوے پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے آئے ہوئے پانچ ایتھلیٹس کو کوچ سمیت گرفتار کرلیا ۔