امریکہ میں بھی اچانک لوڈشیڈنگ شروع، لیکن اس کی وجہ کیا ہے؟ ایسا دعویٰ منظر عام پر آگیا کہ جان کر پورا امریکہ خوف میں ڈوب جائے

امریکہ میں بھی اچانک لوڈشیڈنگ شروع، لیکن اس کی وجہ کیا ہے؟ ایسا دعویٰ منظر ...
امریکہ میں بھی اچانک لوڈشیڈنگ شروع، لیکن اس کی وجہ کیا ہے؟ ایسا دعویٰ منظر عام پر آگیا کہ جان کر پورا امریکہ خوف میں ڈوب جائے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) چند روز قبل امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ایک سابق ڈائریکٹر نے متنبہ کیا تھا کہ شمالی کوریا امریکہ کے نیشنل گرڈ کو تباہ کرکے ملک کو اندھیروں میں ڈبو سکتا ہے۔ گزشتہ روز (بروز جمعہ)واقعی امریکہ کا ایک بڑا حصہ اچانک بجلی سے محروم ہو گیا اور اب امریکی شہری اس کا الزام روس اور شمالی کوریا کو دے رہے ہیں۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز صبح 9بجے اچانک نیویارک اور کیلیفورنیا میں 90ہزار سے زائد گھروں اور دفاتر کی بجلی چلی گئی، جس نے امریکیوں کو خوف میں مبتلا کر دیا کیونکہ اس سے چند روز سی آئی اے کے سابق سربراہ اس خدشے کا اظہار کر چکے تھے۔ بجلی کے اس تعطل میں سین فرانسسکو کی معروف کیبل کارز اور ٹریفک لائٹس بھی بند ہو گئیں، جس سے پورے شہر میں افراتفری مچ گئی۔

روسی فوج بھی حرکت میں آگئی، یہ ٹینک کس ملک کی سرحد پر پہنچائے جارہے ہیں؟ کوئی عرب ملک نہیں بلکہ۔۔۔ جان کر پاکستانی بھی بے حد پریشان ہوجائیں گے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہزاروں امریکی اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ یہ کوئی معمول کی بجلی کی بندش نہیں تھی۔ یہ کام شمالی کوریا یا روس کا ہوسکتا ہے۔ میٹ سٹاک نامی ایک صارف نے لکھا کہ ”بجلی کی بندش کا دائرہ پھیل رہا ہے اور اب تک کسی میڈیا ہاﺅس نے اس کی خبر نہیں دی۔ یہ کوئی معمول کا واقعہ نہیں لگتا۔“ جوئی باﺅرز نامی صارف کا کہنا تھا کہ ”سین فرانسسکو اور نیویارک کی اچانک بجلی بند ہونے سے ظاہر ہورہا ہے کہ شمالی کوریا یا روس نے ہم پر حملہ کر دیا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ سین فرانسسکو میں بجلی کی بندش ایک سب سٹیشن میں آتشزدگی کے باعث ہوئی تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ایف بی آئی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہم تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔“ نیویارک میں بجلی کی بندش کی کوئی وجہ فی الحال سامنے نہیں آ سکی۔

مزید :

بین الاقوامی -