’یہ کبھی چوری نہیں کرسکتی کیونکہ۔۔۔‘ غیرملکی ملازمہ پر گھر والوں نے چوری کا الزام لگادیا لیکن عدالت میں سماعت کے دوران اچانک اس کا 81 سالہ بوڑھا کفیل آگیا اور ایسی بات کہہ دی کہ جج بھی دنگ رہ گیا، کیا کہا؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

’یہ کبھی چوری نہیں کرسکتی کیونکہ۔۔۔‘ غیرملکی ملازمہ پر گھر والوں نے چوری کا ...
’یہ کبھی چوری نہیں کرسکتی کیونکہ۔۔۔‘ غیرملکی ملازمہ پر گھر والوں نے چوری کا الزام لگادیا لیکن عدالت میں سماعت کے دوران اچانک اس کا 81 سالہ بوڑھا کفیل آگیا اور ایسی بات کہہ دی کہ جج بھی دنگ رہ گیا، کیا کہا؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک اماراتی فیملی نے غیرملکی ملازمہ پر چوری کا الزام لگا کر پولیس کے حوالے کر دیا لیکن عدالت میں ا س کے کیس کی سماعت کے دوران اچانک اس کا 81سالہ بوڑھا کفیل وہیل چیئر پر آ گیا اور جج سے ایسی بات کہہ دی کہ عدالت میں موجود ہر شخص دنگ رہ گیا۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس26سالہ سوڈانی نرس پر الزام تھا کہ اس نے اپنے کفیل کی قیمتی گھڑی اور لیپ ٹاپ چوری کیا ہے تاہم کفیل نے عدالت میں آ کر بیان دے دیا کہ اس کی نرس ہرگز چوری نہیں کر سکتی۔ لہٰذا اسے رہا کر دیا جائے۔“

وہ نوجوان سعودی لڑکی جو گزشتہ ہفتے جبری شادی سے بچنے کیلئے ملک سے بھاگ نکلی لیکن سعودی حکام فلپائن سے پکڑکر واپس لے آئے، اب یہ کہاں اور کس حال میں ہے؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے

رپورٹ کے مطابق کفیل کی فیملی نے ایک سال قبل اس نرس کی خدمات حاصل کی تھیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں جب کفیل کو علاج کے لیے بیرون ملک بھجوایا گیا تو اس کی عدم موجودگی میں فیملی نے نرس پر چوری کا الزام لگایا، گھر کے پانچ افراد نے اس پر تشدد کیا اور اس پر مقدمہ درج کروا دیا۔ فیملی کا کہنا تھا کہ گھڑی اور لیپ ٹاپ نرس کے سامان سے برآمد ہوا ہے اور وہ چند روز بعد واپس اپنے ملک جانے والی تھی۔ دبئی واپسی پر جب کفیل کو صورتحال معلوم ہوئی تو اگلی پیشی پر وہ عدالت میں پیش ہو گیا اور نرس کے حق میں گواہی دے دی۔ کیس کا فیصلہ 27اپریل کو سنایا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -