پولیس اور حساس اداروں کا ملتان میں سرچ آپریشن ، 11مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

پولیس اور حساس اداروں کا ملتان میں سرچ آپریشن ، 11مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ ...
پولیس اور حساس اداروں کا ملتان میں سرچ آپریشن ، 11مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس اور حساس اداروں نے ملتان میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 11مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

طلبہ نے لڑکیوں کو چھیڑا، نہیں انہیں تو مشکوک سمجھ کر پکڑا، یہ بھی کچھ جما نہیں ، یوں کرلیں کہ ’’ گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگانے پر طلبہ کو حراست میں لیا گیا، ڈی جی پی آر ریلوے کے ایک ایشو پر بیک وقت 3 حیران کن موقف

تفصیلات کے مطابق ملتان میں تھانہ صدرجلالپورپیروالاکے علاقے میں حساس اداروں اورپولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں رہائش پذیر افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال اور170افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی جبکہ شناخت ظاہر نہ ہونے کی بنا پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع سے11مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاجن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔بعد ازاں پولیس نے زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا ۔

مزید :

ملتان -