ریلوے قومی ادارہ ہے، سیاسی جماعتوں کا عمل دخل نہیں،کسی طالبعلم کو حراست میں نہیں لیا: سی ای او ریلویز

ریلوے قومی ادارہ ہے، سیاسی جماعتوں کا عمل دخل نہیں،کسی طالبعلم کو حراست میں ...
ریلوے قومی ادارہ ہے، سیاسی جماعتوں کا عمل دخل نہیں،کسی طالبعلم کو حراست میں نہیں لیا: سی ای او ریلویز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ای او ریلویز جاوید انور کا کہنا ہے کہ ریلوے ایک قومی ادارہ ہے،مسلم لیگ (ن) سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کا عمل دخل نہیں ،ریلوے سٹیڈیم سے کسی بھی طالب علم کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

مارگٹ , پنجگور میں حساس اداروں اور ایف سی کی کارروائیاں،شدت پسندوں کے زیر استعمال 3کیمپ مسمار:آئی ایس پی آر

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جاوید انور کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے پکڑے گئے طالبعلموں کو ایک کلو میٹر دور جا کر چھوڑ دیا گیا،ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ریلوے سٹیڈیم میں تقریب غیر سیاسی اور ریلویز سپورٹس کی تھی،نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین سے باز پرس ضرور ہو گی۔وزیر اعظم نواز شریف نے بھی اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ گرفتار کیے گئے تمام طلباءکو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔

منیجر ریلوے سلیم احمدکا کہنا تھا کہ حکومت مخالف نعروں کی آوازیں کراچی کیمپ سے آئیں اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا ،کراچی کا 30رکنی دستہ ریلوے کے انٹر ریجنز گیمزمیں شرکت کے لیے لاہورآیا تھا۔صورتحال کو بگڑنے سے بچانے کے لئے طلباءکو گرفتار کیا لیکن وزیر اعظم کی ہدایت پر انہیں رہا بھی کردیا ہے۔

مزید :

لاہور -