سندھ کے نوجوان کرپشن کیخلاف میدان میں نکلیں،پیپلزپارٹی کی حکومت کو نہ روکا گیا توصوبہ کھنڈر بن جائے گا:ایاز لطیف پلیجو

22 اپریل 2017 (19:42)

کشمور (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہاہے کہ سندھ کے نوجوان کرپشن کیخلاف میدان میں نکل آئیں اگر پیپلزپارٹی کی حکومت کو روکا نہ گیا تو پورا سندھ کھنڈربن کر رہ جائے گا۔

فلپائن میں داعش کے اتحادی گروپ کا رہنماءمارا گیا

تفصیلات کے مطابق تنگوانی میں ایاز لطیف پلیجو کی زیر قیادت کرپشن کیخلاف ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے ساتھ میموگیٹ،نیوزلیکس اورسرے محل کی بھی تحقیقات کی جائے جبکہ مردان جیسے واقعات روکنے کیلئے تعلیمی نصاب تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جس کی بدولت طلبا او ر ان کی سوچ کو مزید اجاگر کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جنرل (ر)راحیل شریف کااسلامی اتحاد کاسربراہ مقررہونااعزازکی بات ہے لیکن اگر آصف زرداری آرٹیکل62/63پرنہ بولیں توبہترہے۔

مزیدخبریں