عدالت نے زاہد محمود قاسمی کو پاکستان علما کونسل کا نام اور منصب استعمال کرنے سے روک دیا

عدالت نے زاہد محمود قاسمی کو پاکستان علما کونسل کا نام اور منصب استعمال کرنے ...
عدالت نے زاہد محمود قاسمی کو پاکستان علما کونسل کا نام اور منصب استعمال کرنے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان علماء کونسل کی قانونی کمیٹی کے سر براہ مولانا محمد ایوب صفدر کی درخواست پر سول جج لاہور صائمہ حنیف چودھری نے حکم جاری کرتے ہوئے  کہا ہے کہ زاہد محمود قاسمی پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کا منصب اور نام استعمال نہیں کر سکتے ۔

سول جج حکم میں کہا گیا ہے کہ 6 مئی کو زاہد محمود قاسمی عدالت میں پیش ہوں اور اس سے قبل وہ کسی بھی صورت چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا منصب اپنے نا م کے ساتھ نہیں لگا سکتے ۔ یاد رہے کہ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ہیں اور زاہد محمود قاسمی کو نیکٹا ، وفاق المدارس فیصل آباد کی شکایات اور جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پاکستان علماء کونسل سے خارج کر دیا گیا تھا جس پر انہوں نے خود ہی اپنے نام کے ساتھ چیئرمین کا منصب لگا دیا تھا۔ پاکستان علماء کونسل کے وائس چیئرمین مولانا محمد ایوب صفدر نے عدالت کے حکم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شاء اللہ عدالت سے حق کا بول بالا ہو گا۔

مزید :

لاہور -