فیصل آباد ن لیگ کی ریلی میں تصادم، عابد شیر علی نے بھاگ کر جان بچائی

فیصل آباد ن لیگ کی ریلی میں تصادم، عابد شیر علی نے بھاگ کر جان بچائی
فیصل آباد ن لیگ کی ریلی میں تصادم، عابد شیر علی نے بھاگ کر جان بچائی

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں عابد شیر علی کی قیادت میں  مسلم لیگ (ن)  نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اظہار تشکر کے لئے ریلی نکالی جس کے دوران لیگی  کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے ، تصادم کے دوران عابد شیر علی نے ٹرک سے نیچے چھلانگ لگائی اور گرتے گرتے بچے۔ رہنماءمسلم لیگ(ن) نے کارکنوں کو سمجھانے کی کوشش کی مگر ناکامی کی صورت میں خود جان بچا کر بھاگنے میں عافیت جانی۔

پولیس اور حساس اداروں کا ملتان میں سرچ آپریشن ، 11مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماءعابد شیر علی کی قیادت میں ریلی جب گھنٹہ گھر چوک پہنچی تو عابد شیر علی کے ایک قریبی ساتھی نے وہاں موجود لوگوں کو دھکے دئیے جس کے بعد کارکنا ن مشتعل ہو گئے۔کارکنوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور مکوں کی آزادانہ بارش کی اس سارے منظر میں عابد شیر علی نے ٹرک سے نیچے چھلانگ لگا کر کارکنوں میں تصفیہ کرانے کی کوشش کی مگر کارکنوں نے ان کی ایک نہیں سنی اور لڑائی میں مزید شدت آگئی ۔مکوں ، گھونسوں اور لاتوں کی بارش جب نہ تھمی تو عابد شیر علی نے بھاگنے ہی میں عافیت جانی۔

مزید :

فیصل آباد -