"گو نواز گو "کا نعرہ لگانے پر گرفتار کیے گئے طلباءکو وزیر اعظم کی ہدایت کے باوجود رہا نہ کیا گیا

"گو نواز گو "کا نعرہ لگانے پر گرفتار کیے گئے طلباءکو وزیر اعظم کی ہدایت کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ؒٓلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں ریلوے سپورٹس سٹیڈیم میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی موجودگی میں سکول کے بچوں کو” گو نواز گو “ کے نعرے لگانے پر پولیس نے 4طلباءکو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیاتھا جنہیں وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت کے باوجود ابھی تک رہا نہ کیا گیا ۔

عمیرشہاب کی والدہ اور بہنوں کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا مگر انہوں نے دروازہ نہیں کھولا : ڈی آئی جی پشاور کے بیٹے کو قتل کرنے والے پولیس گارڈ کا دوران تفتیش انکشا ف

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت جاری کی تھی کہ گرفتار کیے گئے طلباءکو فوری طور پر رہا کیا جائے اور واقعہ کی مکمل طور پر تحقیقات کی جائیں لیکن ابھی تک طلباءکو رہا نہیں کیا گیا۔حراست میں لیے گئے طلباءکے لواحقین اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ریلوے سپورٹس سٹیڈیم میں ریلوے کی سالانہ گیمز کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی آمد پر وہاں موجود طلبا نے ”گو نواز گو “ کے نعرے لگانا شروع کر دیئے تھے ، جیسے ہی خواجہ سعد رفیق تقریب سے اٹھ کر گئے پولیس نے نعرے لگانے والے کراچی کے 5 طلبا کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مزید :

لاہور -