ابر رحمت بنی لوگوں کیلئے زحمت،مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے5افراد جاں بحق،لاکھوں کی تیار فصل تباہ

ابر رحمت بنی لوگوں کیلئے زحمت،مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے5افراد جاں ...
ابر رحمت بنی لوگوں کیلئے زحمت،مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے5افراد جاں بحق،لاکھوں کی تیار فصل تباہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ابررحمت لوگوں کیلئے زحمت بن گئی ،مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے 5افراد جان کی بازی ہار گئے ، جبکہ تیز بارش اورطوفان کے باعث کسانوں کی لاکھوں مالیت کی تیار فصل تباہ ہوگئی ۔

پنجاب یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر کو محض100ڈالر اور 1موبائل فون کے لئے قتل کیا: گرفتار ملزمان کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق ملک میں بارش ہونے سے موسم خوشگوارہونے کیساتھ ساتھ گرمی کا زور ٹوٹ تو گیا لیکن دوسری جانب جھنگ میں آسمانی بجلی گرنے سے جھنگ میں 2عورتوں سمیت 4افراد ،جاں بحق، 6افراد شدیدزخمی ہوئے جبکہ کوٹ ادومیںبھی آسمانی بجلی کی زد میں آکر 1شخص جان سے گیا اور 2افرادزخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ تیز بارش اور آندھی کے باعث کسانوں کی تیارفصلیں تباہ ہوگئیں اورانہیں لاکھوںکا نقصان اٹھانا پڑا۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...