نواز شریف اور آصف زرداری نے منی لانڈرنگ کے لئے باریاں لگائی ہوئی ہیں ، پانامہ سے فارغ ہو گیا اب کرپٹ طبقے کے خلاف ملک گیر جنگ ہو گی: عمران خان

نواز شریف اور آصف زرداری نے منی لانڈرنگ کے لئے باریاں لگائی ہوئی ہیں ، ...
نواز شریف اور آصف زرداری نے منی لانڈرنگ کے لئے باریاں لگائی ہوئی ہیں ، پانامہ سے فارغ ہو گیا اب کرپٹ طبقے کے خلاف ملک گیر جنگ ہو گی: عمران خان

  

دادو (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ سے فارغ ہو گیا ہوں  اب کرپٹ طبقے کے خلاف ملک گیر جنگ ہو گی،

آصف زرداری اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ، دونوں نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے لئے باریاں لگائی ہوئی ہیں، نواز شریف کی معصوم شکل کے پیچھے کرپٹ انسان ہے، ان کی معصومیت پر خواتین ترس کھاتی تھیں ، زرداری نے کبھی اپنا ڈاکو پن چھپانے کی کوشش نہیں کی یہ منافق سیاست دان نہیں ہے،  اب سندھ کے حقوق کے لئے نکلوں گا، 28اپریل کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان۔

"گو نواز گو "کا نعرہ لگانے پر گرفتار کیے گئے طلباءکو وزیر اعظم کی ہدایت کے باوجود رہا نہ کیا گیا

دادو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعظم  میاں محمد نواز شریف ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا کہتی ہے کہ دو افراد پاکستان کے شاطر سیاست دان ہیں ، ایک زرداری اور ایک فضل الرحمان، زرداری کو سب ڈاکو کہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان اسلام کے نام پر سیاست کرکے بڑا بڑا منہ کھولتے ہیں تو ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگتے ہیں۔ لومڑی کی طرح سیانہ سیاست دان نواز شریف تھا،نواز شریف معصوم شکل بنالیتا تھا،عورتیں ترس کھاتی تھیں۔پاناماکیس سے پہلے نوازشریف مظلوم بنتاتھا۔نوازشریف کی بدقستمی ہے کہ پاناماکیس میں اس کانام آگیا۔سپریم کورٹ کاجو فیصلہ آیا،اللہ کاشکر ادا کرتا ہوں۔سپریم کے فیصلے سے نواز شریف کا اصل چہرہ سامنے آگیا۔فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم کی اخلاقی حیثیت ختم ہوگئی ہے، پوری کوشش کی ہے کہ نوازشریف اسمبلی میں جواب دیں۔

پنجاب یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر کو محض100ڈالر اور 1موبائل فون کے لئے قتل کیا: گرفتار ملزمان کا انکشاف

آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کل آصف زرداری نے میرے متعلق ایک بات کہی،آصف زرداری نے کہا میں سیاسی سمجھ نہیں رکھتا۔انہوںنے اپنی سیاسی سمجھ سے پیپلزپارٹی کو چھوٹی جماعت بنادیا۔ آصف زرداری کی سیاسی بصیرت کی مثال کہیں نہیں ملتی۔پیپلزپارٹی کوڈکٹیٹر نہیں ہلا سکے،لیکن زرداری نے وہ کام کردکھایا۔ آصف زرداری کو لوگ ڈاکوکہتے ہیں۔اللہ مجھے ایسے عقل مند سیاست دانوں سے بچائے۔آصف زرداری میں سندھ میں آگیاہوں، آصف زرداری سے پوچھیں کہ پیسا کہاں سے آیا؟بڑے ڈاکو آپس میں ملے ہوئے ہیں۔کرپشن نے قوم کو تباہ کردیا،لوٹ مارکی وجہ سے عوام غریب ہوگئی ہے،سڑکیں، ہسپتال اور تعلیمی نظام سب تباہ ہوگیاہے۔

معروف ریسلر جان سینا اور نجی بیلا نے ایسا کام کردیا جسے دیکھ کر ان کے مداح شرم سے پانی پانی ہوگئے

سربراہ تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ حکمران پاکستان کولوٹ رہے ہیں،قوم کا پیسا لوٹاگیا،اسی لیے ہم مقروض ہوئے،غریب مزید غریب ہوگیا،پولیس چوروں کو پکڑنے کے بجائے انہیں سیکیورٹی دیتی ہے۔میری جنگ کرپٹ لوگوں کےخلاف ہے ،اب ملک میں کرپٹ طبقے اور مظلوم عوام کی جنگ ہوگی ، پورے پاکستان میں جائیں گے،سب کوکرپشن کےخلاف اکٹھاکریں گے ۔تحریک انصاف جمعہ کو اسلام آباد سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی ۔اسلام آباد میں جلسہ کررہاہوں ،شرکت کی سب کو دعوت دیتاہوں۔

مزید : قومی /اہم خبریں