نوازشریف نے آصف زرداری سے مل کر سندھ کولوٹا،مجھ پرجھوٹے مقدمے بنائے گئے:لیاقت جتوئی

نوازشریف نے آصف زرداری سے مل کر سندھ کولوٹا،مجھ پرجھوٹے مقدمے بنائے ...
نوازشریف نے آصف زرداری سے مل کر سندھ کولوٹا،مجھ پرجھوٹے مقدمے بنائے گئے:لیاقت جتوئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دادو(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءلیاقت جتوئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے مل کر سندھ کولوٹااور مجھ پرصرف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔

نواز شریف معصوم شکل کے پیچھے کرپٹ انسان جبکہ زرداری منافق نہیں ، دونوں نے منی لانڈرنگ کے لئے باریاں لگائی ہوئی ہیں: عمران خان

تفصیلات کے مطابق دادو میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سندھ کے لوگوں کو دھوکا دیا،پاکستان پیپلزپارٹی اب زرداری لیگ بن گئی ہے۔سندھ کے عوام اب عمران خان کے ساتھ ہیں اور ان کی آخری امید بھی وہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میری سندھ کے وڈیروں کے ساتھ ذاتی نہیں بلکہ نظریاتی جنگ ہے۔

واضح رہے کہ سینئر سیاستدان لیاقت جتوئی سندھ کے وزیراعلیٰ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔وہ  طویل عرصے تک پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وابستہ رہے تھے۔ لیاقت جتوئی نے وزیراعظم نواز شریف کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے جنوری 2014 میں مسلم لیگ (ن) کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔انہوں نے گذشتہ دنوں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اور آج کے جلسے میں انہوں نے باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان بھی کردیا۔

مزید : قومی