لاہور ینگ لائیرز انتخابات ،ہنگامہ آرائی ،وکلاءنے بیلٹ باکس سے ووٹ نکال کر پھاڑ دیئے ،الیکشن ملتوی

لاہور ینگ لائیرز انتخابات ،ہنگامہ آرائی ،وکلاءنے بیلٹ باکس سے ووٹ نکال کر ...
لاہور ینگ لائیرز انتخابات ،ہنگامہ آرائی ،وکلاءنے بیلٹ باکس سے ووٹ نکال کر پھاڑ دیئے ،الیکشن ملتوی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار)لاہور ینگ لائیرز انتخابات ہنگامہ آرائی اوروکلا کا ایک دوسرے پر دھاندلی کا الزام لگاکر بیلٹ باکس سے ووٹ نکال کر پھاڑ دیئے جس کے باعث الیکشن ملتوی کر دیئے گئے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

نوازشریف نے آصف زرداری سے مل کر سندھ کولوٹا،مجھ پرجھوٹے مقدمے بنائے گئے:لیاقت جتوئی

ینگ لائیرز کے انتخابات گزشتہ روزایوان عدل میں منعقد ہوئے جس میں سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ،اس موقع پرایس پی سید قرار حسین نے بھی ایوان عدال کا دورہ کیا ۔ینگ لائیرز کے انتخابات کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوکرشام 5بجے تک جاری رہنا تھا ، دوپہر ایک بجے لنچ بریک تک ینگ وکلا پر امن طریقے سے اپنا ووٹ کاسٹ کرتے رہے لیکن دوپہر 2بجے دوبارہ پولنگ شروع ہوئی تو ایک گھنٹہ بعد ہی وکلا کے رش اور نعرہ بازہ کے باعث ووٹنگ آدھا گھنٹہ تک روک دی گئی ،بعدازاں تقریبا ساڑھے 3بجے جب دوبارہ پولنگ شررع ہوئی تو وہ صرف 15منٹ ہی چل سکی ،اسی دوران ینگ لائیرز نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگا کر بیلٹ باکس سے ووٹ نکال کر پھاڑ کر پھینک دیئے گئے ۔ینگ وکلا کی ہنگامہ آرائی اور دھاندلی کے الزامات کے بعد چیف الیکشن کمیشن ممبر پنجاب بار کونسل میاں فیض نے الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ،بعدازاںالیکشن ملتوی ہونے کے بعد تمام امیدواروں کے وکلا نے ایوان عدل کے باہر نعرے بازی شروع کر دی ۔

مزید : لاہور