ایک ہاتھ میں ہتھکڑی لگانے کی رعایت ختم، سیشن جج نے دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگا کر ملزم پیش کرنے کا حکم دے دیا

ایک ہاتھ میں ہتھکڑی لگانے کی رعایت ختم، سیشن جج نے دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ...
ایک ہاتھ میں ہتھکڑی لگانے کی رعایت ختم، سیشن جج نے دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگا کر ملزم پیش کرنے کا حکم دے دیا

  

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد علی قریشی نے عدالتوں میں ملزمان کو بخشی خانے سے عدالت میں پیش کرتے وقت ایک ہاتھ میں ہتھکڑی لگا کر پیش کرنے پر پابندی عائد کردی .

لاہور ینگ لائیرز انتخابات ،ہنگامہ آرائی ،وکلاءنے بیلٹ باکس سے ووٹ نکال کر پھاڑ دیئے ،الیکشن ملتوی

سیشن جج کی جانب سے اس ضمن میں تمام ایڈیشل سیشن ججوں اور بخشی خانے کے انچارج کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔سیشن جج کو بخشی خانے کے انچارج نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ سیشن کورٹ کی مختلف عدالتوں میں سنگین نوعیت کے کیس چل رہے ہیں جن میں ملزمان کو پیش کیا جاتا ہے پیشی کے موقع پر بعض ملزمان اپنے دونوں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں نہیں لگواتے ،ان کا کہنا ہے کہ ان کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے ایک ہاتھ میں ہتھکڑی لگانے کی اجازت دی گئی ہے درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ خطرناک ملزمان کو ایک ہاتھ میں ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ،اس معاملے کو حل کیا جائے جس پر سیشن جج نے درخواست پر فوری طور پر تمام ایڈیشنل سیشن جج کو ہدایت کی کہ کسی ملزم کو ایک ہاتھ پر ہتھکڑی لگا کرپیش ہونے کی رعایت نہ دی جائے ،اس حوالے سے انچارج بخشی خانے کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

مزید : لاہور