نوازشریف کے وکلاججوں کو مطمئن نہیں کرسکے، وزیراعظم کوجے آئی ٹی کے سامنے پیش کرناعمران خان کاکارنامہ ہے:شاہ محمود قریشی

نوازشریف کے وکلاججوں کو مطمئن نہیں کرسکے، وزیراعظم کوجے آئی ٹی کے سامنے پیش ...
نوازشریف کے وکلاججوں کو مطمئن نہیں کرسکے، وزیراعظم کوجے آئی ٹی کے سامنے پیش کرناعمران خان کاکارنامہ ہے:شاہ محمود قریشی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دادو(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز کے وکلا ججوں کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے جبکہ وزیراعظم کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش کرنا عمرا ن خان کا ہی کارنامہ ہے۔

نوازشریف نے آصف زرداری سے مل کر سندھ کولوٹا،مجھ پرجھوٹے مقدمے بنائے گئے:لیاقت جتوئی

تفصیلات کے مطابق دادومیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں سب کی تلاشی شروع ہوچکی ہے،عدالتی سماعت کے دوران ججوں نے سب کی باتیں سنیں اور بعد ازاں ججز نے نواز شریف کی جان سے پیش کئے گئے تمام دلائل کومسترد کردیااور وزیراعظم کو کلین چٹ نہیں دی جبکہ انصاف کا تقاضاہے کہ وزیراعظم عہدے سے مستعفی ہوجائیں کیونکہ وزیراعظم کی موجودگی میں سرکاری افسران انصاف نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ کراچی والو! 30تاریخ کوعمران خان آرہا ہے، نہ سندھ میں پینے کاپانی ہے،تھرپارکرمیں بچے مررہےہیں اور ان کو کوئی بچانے والاہے ۔سندھ کے لوگوں میں سیاسی شعور ہے انہوں نے ہمیشہ ظلم کےخلاف آواز بلند کی۔لیکن سندھ والوں عمران خان تمہارے لیے سندھ میں آگیاہے جبکہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کی متبادل قیادت عمران خان کی شکل میں موجود ہے۔

مزید : قومی