وزیراعظم نواز شریف کی افغان فوجی ہیڈ کوارٹر میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت ، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار

وزیراعظم نواز شریف کی افغان فوجی ہیڈ کوارٹر میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت ، ...
وزیراعظم نواز شریف کی افغان فوجی ہیڈ کوارٹر میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت ، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان کے شہر مزار شریف میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا ، ہمارے دل دہشتگردی کا شکار ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز افغانستان کے شہر مزار شریف میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ، ہم اس بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا، افغان بھائیوں کا دکھ سمجھتے ہیں،  پاکستان اور افغانستان کو مل کر دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں