سربراہ رنگے ہاتھوں پکڑا جائے تو شدید ذہنی صدمہ پہنچنا فطری اَمر ، وزیروں اور کارکنوں کو مٹھائیاں کھلا کر گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی :نعیم الحق

سربراہ رنگے ہاتھوں پکڑا جائے تو شدید ذہنی صدمہ پہنچنا فطری اَمر ، وزیروں اور ...
سربراہ رنگے ہاتھوں پکڑا جائے تو شدید ذہنی صدمہ پہنچنا فطری اَمر ، وزیروں اور کارکنوں کو مٹھائیاں کھلا کر گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی :نعیم الحق

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب  اور انکی جماعت کو پہنچنے والے شدید ترین نفسیاتی صدمے کے بعد ان سے ہمیں پوری ہمدردی ہے،کسی بھی سیاسی جماعت کا سربراہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے یوں رنگے ہاتھوں پکڑا جائے تو شدید ذہنی صدمے کا پہنچنا فطری ہے۔نواز شریف اور انکے قریبی رفقاء نے بیچارے وزیروں اور نون لیگی کارکنان کے ساتھ سخت زیادتی کی۔

مزید پڑھیں:الیکشن 2018میں ہی ہوں گے،پی ٹی آئی کا مسلم لیگ ن موازنہ کم عقلی ہے:مریم اورنگزیب

نجی ٹی وی کے مطابق  نعیم الحق نے مریم اورنگزیب کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بیچارے وزیروں اور کارکنوں کو بتایا جاتا رہا کہ میاں صاحب کا تو پانامہ میں نام ہی نہیں، بیچاروں کو دلاسے دیے جاتے رہے کہ نواز شریف کیخلاف ثبوتوں کی حیثیت’’ ردی اور پکوڑوں کے کاغذ‘‘ سے زیادہ نہیں، سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے بعد بھی ان بیچاروں سے جھوٹ بولا گیا اور مٹھایاں کھلا کر گمراہ کرنے کی کوششیں کی گئیں جبکہ سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر قرار دیا کہ نوازشریف اور انکا خاندان تسلسل سے جھوٹ بولتا رہاہے۔ نعیم الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے بنچ نے متفقہ طور پر عمران خان کا مؤقف اور پیشکردہ تمام ثبوتوں کو قبول بھی کیا اور فیصلہ بھی سنایا۔مسقبل کے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت سینئر ترین جج صاحب نے نواز شریف کو فوراً نااہل قرار دینے کا حکم سنایا۔سپریم کورٹ نے قوم کو بتایا کہ نواز شریف اور انکی اولاد کی خوش قسمتی کے پیچھے انتہائی سلیقے سے کی گئی چوری کارفرما ہے۔ نعیم الحق نے مزید کہا کہ انشاء اللہ 60 روز بعد سپریم کورٹ متفقہ طور پر نواز شریف پر بددیانتی اور خیانت کی مہر ثبت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد قوم کو انشاء اللہ کرپشن کے گارڈفادر سے ہمیشہ کیلئے نجات ملے گی۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...