وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے افغان ہم منصب کی ملاقات، دونوں وزراء کا مشترکہ معاشی پالیسیوں پر اجلاس بلانے پر اتفاق

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے افغان ہم منصب کی ملاقات، دونوں وزراء کا ...
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے افغان ہم منصب کی ملاقات، دونوں وزراء کا مشترکہ معاشی پالیسیوں پر اجلاس بلانے پر اتفاق

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے افغان وزیر خزانہ اقلیل حاکمی نے ملاقات کی جس میں دونوں وزراء نے مشترکہ معاشی پالیسیوں پر اجلاس بلانے پر اتفاق کیا ،اس موقع پر  پاکستان میں امریکہ کے سفیر اعزاز چوہدری بھی موجود تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے  اقلیل حاکمی نے اپنے پاکستانی ہم منصب سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کرتے ہوئے دو طرفہ اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور  ملک میں حالیہ اقتصادی صورتحال سے افغان ہم منصب کو آگاہ کیا اور موجودہ حکومت کے پائیدار ترقی کے لئے اقدامات پرروشنی ڈالی ۔اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان میں استحکام ہمسایہ ملکوں خصوصاً پاکستان سے منسلک ہے، مربوط اقتصادی اور تجارتی پالیسیوں سے دونوں ملک قریب ہو سکتے ہیں ۔ وزیر خزانہ ن اسحاق ڈار نے مزار شریف کے عالمی بیس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے افغانستان کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے ،افغانستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی فوائد کے لئے پر امن پڑوس کا ہونا ضروری ہے ۔

مزید : قومی